کورونا سے بچاؤ، فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کے کردار کی تعریف

فائل فوٹو


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے میڈیا کا کلیدی کردار لائق تحسین ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے، زیادہ باخبر رہنا ہے تاکہ اتحاد و یکجہتی سے اس وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کا سارے عمل میں کلیدی کردار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 192 ہوگئی

ان کے مطابق بیماری کی علامات، ممکنہ علاج اور بچاوَ کی مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ خود اس بیماری سے محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں، مسجد کامنبر اور امام کی آواز چیلنج سے مقابلے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علما کے مرکزی کردار کےلیےوزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں