برلن: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جرمن حکومت نے پورے ملک میں تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 6500 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا نے ہنگامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سےدنیا بھر میں6581 اموات
جرمنی نے فرینکفرٹ کے علاوہ تمام ائیرپورٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی بجٹ ائیر لائن رائن ائیر نے 80 فیصد پروازیں بند کردیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ کے اکثر ممالک لاک ڈاؤن کی حالت میں ہیں۔ جرمنی میں تمام کلیساء، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو بند کرنے کے احکام جاری کردیے گئے ہیں۔ آسٹرین ائیرلائن نے جرمنی کے لیے اپنا آپریشن مکمل بند کردیا ہے۔