پشاور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے اہلکاروں کے لیے تمام تربیتی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سنٹرل پولیس آفس خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف تربیتی مراکز میں موجود اہلکاروں کو اپنے اپنے یونٹس جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
سنٹرل پولیس آفس خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس کی تمام تربیتی سرگرمیاں 5 اپریل تک معطل رہیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی
خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، تاہم صوبائی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیِ