اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے گلف اور رشماء رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی مخالفت کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف گلف اور رشماء رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد موجود ہیں۔
نیب نے اپنے تحریری کواب میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیسز میں کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں بری
رشماء رینٹل پاور کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
گلف اور رشماء رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی۔