شعیب اختر نے ’چمگادڑ کھانے والے چینیوں‘ کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرادیا


اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے  ’چمگادڑ کھانے والے چینیوں‘ کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق فاسٹ بولر نے چینیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہی دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار ہے۔

یو ٹیوب پر جاری اپنے ویڈیو میں چینیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آپ کو چمگاڈر جیسی چیزیں کیوں کھانی پڑتی ہیں اور ان کا خون اور پشاب پی کر دنیا میں وائرس پھیللانا پڑتا ہے؟

چینیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پوری دنیا کو داؤ پر لگادیا ہے۔ میں واقعی میں سمجھ نہیں پارہا ہوں کہ  آپ کیسے چمگادڑ، کتے اور بلیوں کا گوشت کھاتے ہیں۔؟ میں واقعی ناراض ہوں۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس سے4989 افراد ہلاک، چین کا امریکہ پر حیاتیاتی حملے کا الزام

شعیب اختر کا مزید کہنا ہے کہ اب ساری دنیا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، سیاحت کی صنعت متاثر ہوئی ہے، معیشت بری طرح متاثر ہے اور پوری دنیا لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے۔

انہوں نے تاہم کہا ہے کہ میں چین کے لوگوں خلاف نہیں ہوں بلکہ جانورں کے قانون کے خلاف ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آپ کی ثقافت ہوسکتی ہے لیکن اس سے اب آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے، بلکہ یہ انسانیت کو مار رہا ہے
ان کا مزید کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہ رہا کہ آپ چینیوں کا بائیکاٹ کریں لیکن اس کے لیے کچھ قانون بنانا پڑے گا۔ ان حالات میں آپ کام جاری نہیں رکھ سکتے اور کچھ بھی نہیں کھا سکتے ہیں۔
  اپنے ویڈیو پیغام میں سابق پاکستانی پیسر نے عالمی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جانوروں کے تحفظ کے لیے ایک نیا قانون لے آئیں تاکہ مستقبل میں ایسی بیماریاں دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں