انتظامیہ نے اسلام آباد میں کورونا الرٹ جاری کر دیا

شہریوں کیلیے خوشخبری: اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

اسلام آباد: انتظامیہ نے دارالحکومت میں کورونا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت، دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ، تین ہفتے تک امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظٓمیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے، میڈیجل کالجز، ٹیکنیکل اور ووکیشنل سینٹرز تین ہفتے کے لیے بند رکھے جائیں۔

اسی طرح نجی اور سرکاری ڈے کیئر سینٹرز،اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کورونا سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے

نوٹیفیکیشن کے مطابق دینی مدارس، دینی سیمینارز اور دیگر سرگرمیاں تین ہفتے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی طلبہ کے علاوہ دیگر تمام زیرتعلیم نوجوانوں سے جلد از جلد مدارس اور ہاسٹلز خالی کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

انتظامیہ نے شہر کے تمام سینما گھروں کو فوری طور پر تین ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں تمام شادی ہالز اور مارکیز کو تین ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟

اسی طرح مذہبی تقریبات اور دیگر اجتماعات پر بھی تین ہفتوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام نجی اور سرکاری سپورٹس فیسٹیول اور تقریبات 5 اپریل تک منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفیکیشن کی کاپی بھجوا دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی میں کیے فیصلوں کا عکاس ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں