کوٹ ادو: میانوالی روڑ اڈا واندڑ کے قریب کیری ڈبہ، موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور سات افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو اور پولیس کے مطابق کیری ڈبہ پر ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سوار تھے۔ کیری ڈبہ پر سوار افراد وہاڑی شادی سے واپس چوک سرورشہید جا رہے تھے جب وہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسکردو: ٹریفک حادثہ، 15 نعشیں مل گئیں، 13 کی تلاش جاری
ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر استپال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی نعش قانونی کارروئی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔