راولپنڈی: صدر تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع کباڑی بازار میں کریکر دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور ایس پی پوٹھوہار سید علی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کو طلب کیا گیا ہے، موقع پر جلا ہوا موٹرسائیکل پایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد: ریلوے پھاٹک کے قریب قبرستان میں کریکر دھماکہ
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کریکر دھماکہ تھا جس میں پیلٹس کا استعمال کیا گیا ہے تمام سائنٹیفک ذرائع کو استعمال میں لا کر معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔