پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگا ؟

یوکرائن کے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ

اسلام آباد: پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگا؟ اس سوال کا جواب امریکن ٹرانسپورٹ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی چھ رکنی ٹیم کی تیارکردہ رپورٹ پرہوگا جس کی تیاری کے لیے وہ آج کل پاکستان کے دورے پر ہے۔

اسلام آباد: اے ایس ایف نے ماسکوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ہم نیوز کے مطابق امریکہ کی چھ رکنی ٹیم نے اس سلسلے میں تیسرے دن اسلام آباد کا دورہ کیا اوراس دوران سیکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔

ہم نیوز کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے سے قبل سیکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لینا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھ رکنی امریکی وفد کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد ہی پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جا سکیں گی۔

اسلام آباد: ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی، اسکینگ مشین ڈھانپ دی گئی

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکن ٹرانسپورٹ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ٹیم قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی دعوت کے جواب میں دورہ کررہی ہے۔

امریکی ٹیم اپنے دورے میں ملک کے مختلف ایئرپورٹس کا جائزہ لے گی اور بطور خاص سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے مختلف امور کا مشاہدہ کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق امریکن ٹرانسپورٹ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ٹیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور علامی اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا بھی دورہ کرے گی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافہ: سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

پاکستان سے امریکہ کے لیے پہلے براہ راست پروازیں جاتی تھیں لیکن پھر حکومتی فیصلے کے تحت وہ بند کردی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں