سندھ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام


کراچی: سندھ پولیس نے صوبے میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ کا نام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ سندھ کے صوبے شکارپور میں آپریشن کے دوران دہشتگرد حفیظ بروہی گینگ کا تخریب کاری کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی معاونت، پانچ کالعدم تنظیموں پر مقدمات درج

پولیس افسر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں بارودی مواد اور نٹ بولٹ بھی ملے ہیں۔ دہشتگرد صوبے میں تخریب کاری کے لیے سامان جمع کررہے تھے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشتگردی کےسامان کو ناکارہ بنادیا ہے۔ شکاپور اور اطراف کے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں