مری: کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والی چار گاڑیاں کھائی میں گر گئی ہیں۔
برفانی تودے کی نیچے دب جانے والے 25 سے زائد زخمیوں کو برف کے تودے سے نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ برف کے تودے تلے مزید افراد بھی دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے نوجوان، جی ڈی اے پولیس اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باغ: مسافر گاڑی کو حادثہ، نو افراد جاں بحق
چند روز قبل راولپنڈی سے اسکردو روانہ ہونے والی کوسٹر روندو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
حادثے میں 28 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ اب تک پندرہ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئیں۔