نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان پر نامعلوم افراد کا تشدد


لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان پر ناب پوش نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کی بیماری ابھی تک تشخیص نہ کرسکے، ڈاکٹر عدنان

ذرائع ہم نیوز کےے مطابق حملہ آوروں نے ڈاکٹر عدنان کے سر کے پچھلے حصے میں لوہے کے راڈ سے شدید وار کیے اور انہیں نیچے گرا کر پسلیوں میں لاتیں اور مکے مارے گئے۔

حملے کے وقت ڈاکٹر عدنان شام کی واک کر رہے تھے۔ واقعہ حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب ایک سڑک پر پیش آیا۔

ڈاکٹر عدنان پر حملے کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور کارکنان اسپتال کے باہر جمع ہو گئے جب کہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: علاج مکمل ہونے تک نوازشریف لندن میں رہیں گے، رانا ثنااللہ

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عدنان کو کئی مرتبہ دھمکی آمیز کالز موصول ہو چکی ہیں جب کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں