لاہور: ایس پی صدر آپریشنز غضنفر شاہ نے کہا ہے کہ گرین ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
لاہور: گرین ٹاؤن میں چار افراد کا لرزہ خیز قتل
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے جائے وقوع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کے متعلق اہل خانہ نے کوئی بات نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں کل سات افراد موجود تھے جن میں سے چار جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتول اسحاق کی بیوی زخمی ہے جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول اسحاق کی بیٹی اور پانچ سال کی مہمان بچی بالکل محفوظ ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اسحاق نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔
’کاشانہ اسکینڈل کی گواہ اقرا کائنات کے قتل پر خاموش رہنے کو کہا جارہا ہے‘
ہم نیوز کے مطابق غضنفر شاہ نے کہا کہ ابھی تک یہی معلوم ہوا ہے کہ مقتول اسحاق کی پہلی بیوی سے کوئی اولاد نہیں تھی جب کہ دوسری بیوی سے چار بچے ہیں۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دو خواتین کا پراسرار قتل
ہم نیوز کے مطابق مقتولین کی شناخت اسحاق، ابو ذر، عاطقہ اور حسنہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔