کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحتیاب ہونے والے مریض کو مبارکباد دی۔
ترجمان حکومت سندھ وہاب مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج مرض صحتیاب ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریض کا تازہ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
Very happy to inform that the 1st corona virus patient in #Sindh who was being attended to has recovered and his tests have now come out as NEGATIVE. Alhamdolillah
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 6, 2020
اس سے قبل سیکرٹری صحت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے جسے کل شام تک اسپتال سے ریلیز کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحتیاب ہونے والے نوجوان کی اور انکی فیملی کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے، میں اپنی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا، پاکستان میں تعداد چھ ہو گئی
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 22 سالہ یحییٰ جعفری 20 فروری کو بذریعہ پرواز ایران سے کراچی آیا تھا اور 26 فروری کو اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 5 مارچ کو معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزانے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ایک شخص میں وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے، اس کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، ظفر مرزا
وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ شخص کے لواحقین کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
موجودہ مریض کے سامنے آنے کے بعد سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔