ہوشیار: بجلی کے بڑے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

Power Division

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کے بڑے نادہندگان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

توانائی کے شعبے میں ترکی کا ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 50 بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جاری کردہ احکامات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 50 بڑے نادہندگان کی بجلی فوری طورپرمنقطع کردی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن اس کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق 50 بڑے نادہندگان کے ناموں کی فہرست بھی تیار کی جا چکی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کرکے چھ مارچ کو اپنی رپورٹس سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گی۔

کراچی: بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ نادہندگان سے وصولی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آسکے گی۔

بجلی کے بڑے نادہندگان کے ناموں کی فہرست اور ان پر واجب الادا رقوم کی تفصیلات ہی پی آئی ٹی سی کی ویب سائٹ پر جاری کی جا چکی ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ عمران خان نے عوام کو مہنگی بجلی کی ترسیل اور لائن لاسز کے آؤٹ آف باکس حل کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ نظام میں خرابی کے باعث بڑے بجلی چور بچ جاتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی چورمافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

وزیراعظم کی بجلی چوروں، منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ توانائی کے شعبے میں ترکی کے ماڈل کو اپنایا جائے۔


متعلقہ خبریں