پی ایم ڈی سی کو قانونی معاونت فراہم کریں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان وائی ڈی اے پنجاب کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔

ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی سے ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری صدر وائی ڈی اے پنجاب، ڈاکٹر عاقب جاوید صدر وائی ڈی اے جناح اسپتال، ڈاکٹر دراب شجار صدر سروسز ہسپتال اور ڈاکٹر فائق خالد سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی سمیت متعدد وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پی پی رہنما قمرالزماں کائرہ سے کہا کہ وہ پی ایم ڈی سی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر واضح طور پر کہا کہ پی ایم ڈی سی پر پارٹی کا مؤقف صاف ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے امور پر تمام تر قانونی معاونت پی پی فراہم کرے گی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کے برطرف ملازمین بحال کردیے

ہم نیوز کے مطابق وائی ڈی اے کے وفد نے ایم ٹی آئی اور نجکاری کے قانون کے خلاف بھی آواز اٹھانے کی استدعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات میں وائی ڈی اے پنجاب نے گورنمنٹ اسپتال اور قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)  کے تحت شروع کی جانے والی جگر کی پیوند کاریوں سمیت دل کے امراض کے علاج سے متعلق شروع کیے جانے والے منصوبوں کو سراہا۔

ڈاکٹروں کے وفد نے چیئرمین پی پی سے درخواست کی کہ ایسے ہی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پنجاب میں بھی شروع کرائیں۔

پی ایم ڈی سی کیوں تحلیل کی گئی ؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتادیا

اکتوبر 2019 میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرڈی ننس کے ذریعے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کردیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے نام سے نئے ادارے کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں