ایف اے ٹی ایف: پاکستان نے ایک سال میں نمایاں پیشرفت کی، حماد اظہر

فائل فوٹو


وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اکثریت ارکان نے پاکستان کی کوشش کو مثبت قراردیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے ایکشن پلان کے 27 میں سے 14 نکات پر عملدرآمد کیا۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سات ووٹ درکار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف میں دہری جانچ پڑتال سے گزررہا ہے۔

خیال رہے کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو جون 2020 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سفارشات پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حافظ سعید کو 5 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مذاکرات 16 سے 21 فروری تک پیرس میں ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا۔ مذاکرات میں فیٹف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا۔


متعلقہ خبریں