نیب ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے، فردوس عاشق

 وزیراعظم 25 اپریل کی رپورٹ پر ایکشن لیں گے، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور عام آدمی کی زندگی بہتربنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ نادان سیاسی دوست پناہ گاہوں کا مذاق اڑاتے ہیں کیونکہ انہیں غریب کے درد کا احساس نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے بیرون ملک فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھاتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں قرضوں اور منی لانڈرنگ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ سابقہ حکومتوں نے تو پارکوں میں سونے والوں کا نہیں سوچا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان ملک میں مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف میڈیکل بنانے والے وہاں علاج کرانا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے اور شہباز شریف ٹی ٹی شریف کے سرغنہ ہیں وہ رہبر بن کر قوم کو لوٹتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج کرائیں، چوہدری شجاعت حسین

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے لوٹ کا مال واپس لائیں گے اور ہمیں یقین ہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس آئیں گے۔ کرائے کے لیگی ترجمانوں کی زبانیں بہت زیادہ چلتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم عوامی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، سینیٹر سراج الحق

سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی رکن اسمبلی کو تحفظ نہیں دے سکی اور سندھ کی بیٹی کو سرعام گولیاں مار دی گئیں۔ سندھ پولیس مخصوص خاندانوں کی لونڈی بنی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں