اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی عہد وفا کے شارق کے ساتھ رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ میں منو کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
افنان قریشی کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور اس کی بڑی وجہ ان کی بہن مایا علی کا رقص اور شادی پہ اپنایا گیا منفرد اور دلکش انداز ہے۔
دو روز قبل منعقد ہوئی افنان قریشی کی مایوں کی تقریب میں ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیے مایا علی خوبصورتی کا پیکر لگ رہی تھیں۔
گزشتہ روز مایا علی کے بھائی کی بارات تھی جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کر رکھا تھا جس میں وہ مجسمہ حسن لگ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
How adorable is Maya, swaying to the classic ‘Chunri’ at her brother’s shendi ? #MayaAli
بھائی کی برات کی تقریب میں اداکارہ خوشی سے پھولے نہ سما رہی تھیں اور خوشی کے اسی اظہار کیلیے انہوں نے اپنے دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ خوب دھوم دھڑکا کیا۔
View this post on Instagram
#mayaali is totally Stunner dancing on #Lehnga on her brother’s Wedding .
اداکارہ نے ساتھی اداکار شہریار منور کے ساتھ بھی ڈانس کیا۔
تقریب میں ساتھی اداکار اور اپنے کزن وہاج علی کے ساتھ ڈانس پرفارمنس دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔