وزیراعظم کی ووہان میں پھنسے طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ اور سمندر پار پکستانیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چین کے صوبے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل آزمائش کے وقت میں چین اور چین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

عمران نے مزید کہا کہ ہم چین ہر مادی اور اخلاقی مدد فراہم کریں گے، جس طرح چین ہماری آزمائش اور مشکل کے تمام اوقات میں ہمارے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔


اس سے قبل اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ تین پاکستانی شہریوں کو صوبہ گوانگ ڈونگ اور شینزین کے اسپتالوں سے علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

چینی سفارت خانے ڈسچارج کیے گئے پاکستنانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چین کی میڈیکل ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے اب تک 1000 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور چالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب کو فون

چین کے صوبے وووہان اور دیگر علاقوں میں مہلک کرونا وائرس سے تین دن قبل 103 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین میں مقیم ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، تاہم پاکستانی حکومت نے انہیں واپس لانے کے لیے اقدامات نہیں کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں