ایک ہفتے کے اندر پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ گر کر تباہ


 اسلام آباد: ایک ہفتے کے اندر پاک فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ تخت بھائی مردان کے قریب گر کر تباہ  ہوگیا، تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 فروری کو صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے میوزیم میں ابھی نندن کا مجسمہ نصب

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا

یاد رہے کہ 7 جنوری 2020 کومیانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایک FT-7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا تھا جبکہ  زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

مزید پڑھیں: ترکی: مسافرطیارہ پھسل کر تباہ، تین مسافرہلاک

ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 23 جنوری 2019 کو  پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ شہید ہو گیا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے اس وقت بتایا تھا کہ پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی معمول کی آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔


متعلقہ خبریں