اسلام آباد: حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے۔ پیپلز پارٹی نے رہبر کمیٹی کو غیر فعال قرار دے دیا۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر اجلاس بلانے کا کہتی رہی لیکن پیپلز پارٹی کے واضح مؤقف کے باوجود اجلاس نہیں بلایا گیا۔ حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی کا کوئی وجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم نے وزارت کا مطالبہ نہیں کیا، اسد عمر
نیئر بخاری نے کہا کہ اجلاس بلانا کمیٹی کے کنوینر کی ذمہ داری تھی اور آرمی ایکٹ کے معاملے پر اجلاس نہ بلانے کے بعد رہبر کمیٹی ختم ہو چکی ہے۔