سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق سماعت کے بعد بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب


کراچی: سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سندھ حکومت کے بڑوں کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاول ہاؤس بلایا گیا۔

ان کے علاوہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ بھی مدعو کیے گئے ۔

اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور اس بارے میں بھی بات کی گئی کہ سعید غنی کے توہین عدالت کے نوٹس سے کیسے نمٹا جائے۔

اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے کے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے: ایک ہفتے میں قبضے ختم کرانے کا حکم

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم عدالت عظمیٰ نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے اطراف پارک کی زمین پر عمارتیں تعمیر ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔

سماعت کے دوران ایک شہری خاتون کا کہنا تھا کہ بوٹ بیسن کے اطراف پارک کی جگہ پر کئی عمارتیں بنائی گئی ہیں، میں آپ کو ماسٹر پلان کے تحت نقشے فراہم بھی کر سکتی ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے پاس بے نظیر بھٹو پارک کی الاٹمنٹ ہے؟ اس کے ڈی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو نے زمین الاٹ کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کے ڈی اے کی زمین کی الاٹمنٹ پر بورڈ آف ریونیو کیسے الاٹمنٹ کر سکتا ہے؟


متعلقہ خبریں