اسلام آباد: وزارت صحت نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر کو فارغ کردیا

اسلام آباد: وزارت صحت نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر کو فارغ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (پمز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر مقصود کو ان کے منصب سے فارغ کردیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن 9 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پمز اسپتال سے غائب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق سابقہ نوٹی فکیشن کو معطل کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر رضوان حمید ملک فی الوقت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پمز اسپتال کے مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی متعلقہ حکام سے مشاورت اور منطوری کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔

مسائل میں گھِرے پمز اسپتال کے لیے ایک نیا مسئلہ

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز پر یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس وقت اسپتال میں گریڈ 20 کے پانچ ڈاکٹرز موجود ہیں لیکن انہیں یکسر نظرانداز کرکے گریڈ 19 کے ڈاکٹر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج تفویض کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں