جہلم: کم عمر لڑکی سے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے جسم پر تشدد اور ناخنوں کے نشانات موجود ہیں۔
بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور حکومتی اقدامات
ہم نیوز کے پاس موجود ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے کہ 15سالہ اریبہ مسکان کے جسم پر تشدد اور ناخنوں کے نشانات واضح طور پر موجود ہیں۔
سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اریبہ مسکان کے مکمل ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے تمام نمونے لاہور بھیج دیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چلتی گاڑی میں لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
علاقہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سے کھاریاں آرہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راستے میں ہی اتار کر فرار ہوگئے۔
ہم نیوز کو پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
لاہور: سات سالہ انعم کو چھ دن تک بھوکا و پیاسا رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو دن میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے جب کہ لڑکی کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ بھی معاون و مددگار ثابت ہوگی۔