وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر ریلوے سے ملاقات، کے سی آر منصوبے پر گفتگو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات کے دوران کہی جس میں چیف سیکریٹری، مشیر قانون، چیئرمین پی اینڈ ڈی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، حبیب الرحمان گیلانی، سیکریٹری / چیئرمین ریلویز دوست علی لغاری اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اور ایم ایل ون منصوبے پر گفتگو کی گئی ہے۔

اس دوران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مئی 2017ء میں چین میں بتایا گیا کہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کیا اور پھر نومبر 2017 میں ایکنک سے منظور کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 الیکشن کے باعث سی پیک کی رفتار کم ہو گئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے یو ٹی سی اب سندھ کو منتقل کیا جائے، اس کے شیئرز 60 فیصد وفاقی حکومت اور 40 فیصد سندھ حکومت کے پاس ہیں۔

اس دوران  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کے یو ٹی سی فارملٹیز پوری کر کے سندھ حکومت کو دینے کیلئے تیار ہیں، ایس ای سی پی سے درخواست دی کی ہے کہ اس کی ایڈمنسٹریشن سندھ کو دینی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لوگوں کو ریلوے کی کسی زمین پر گھر بنا کر دیں گے۔

بعد ازاں ترجمان وزیراعلی سندھ  مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وفاقی وزیرریلوے وزیراعلی ہاوس آئے تھے، سب اس بات پر ایک صفحے پر تھے کہ شہریوں کو سفری سہولت ملنی چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی اربن ٹرانسپورٹ کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں چین میں جو میٹنگ ہونے جا رہی ہے اس میں سندھ حکومت اوروفاق ساتھ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں