نا اہلی کی درخواست پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیخلاف دائر نااہلی کی درخواست پر ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف خالد محمود کی درخواست پر سماعت کی اور معاون خصوصی کی جانب سے سید علی محمد بخاری پیش ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کنندہ توہین عدالت ثابت کرنے میں ناکام رہے اور درخواست بھی نامکمل ہے، ایک اخبار کی خبر پر توہین عدالت لگا کر نا اہل نہیں کیاجا سکتا، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

درخواستگزار خالد محمود نے کہا کہ تقریر کا ٹرانسکرپٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں اور پیمرا کو بھی اس میں پارٹی بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں