عروسی لباس میں ملبوس عائزہ خان نے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا

عروسی لباس میں ملبوس عائزہ خان نے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا

اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

تصاویر میں عائزہ خان نے گہرے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس پر سنہرے رنگ کی کڑھائی ہوئی ہے۔ عائزہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’دلہن کی پہلی جھلک پیش خدمت ہے‘۔

سنہرے رنگ کے نیٹ کے دوپٹے اور گہرے گلابی رنگ کے لہنگے نے عائزہ کے حسن کو دو آتشہ کر دیا۔

مداحوں نے اداکارہ کے عروسی روپ کو سراہتے ہوئے ان کی بہت تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی اداکارہ نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔

 


متعلقہ خبریں