حفیظ شیخ کی زیر صدارت اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اجلاس


اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سمیت مختلف وازرتوں اور قومی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے مؤثر اقدامات اور ان کے مثبت اور ٹھوس نتائج سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اگلے ماہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی مؤثر و بامقصد شرکت اور مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی جملہ تیاریوں اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں کوششیں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر نفاذ کو سہل اور یقینی بنانے کے لیے دوست ممالک کی پاکستان کو فراہم کی گئی فنی معاونت اورامداد کر سراہا گیا اورآنے والے دنوں میں باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں