مضاربہ اسکینڈل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار

فوٹو: فائل


راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مضاربہ اسکینڈل کیس کے ایک اور اشتہاری ملزم محمد قائد کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اشتہاری ملزم کے ضبط شدہ اثاثوں کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کردیا۔ ضبط شدہ اثاثوں میں اسلام آباد میں تین قیمتی پلاٹ اور 10 سے زائد قیمتی گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں چار گھر ضبط کر رکھے ہیں۔ چاروں قمیتی گھروں کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے گوجرانوالہ میں 15 کنال سے زائد قیمتی اراضی بھی نیلامی کرنے کے لیے اشتیار جاری کردیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کے مطابق نیلامی سے حاصل رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں