اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر تیزی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعظم کا اسد عمر کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اہم ٹاسک
ہم نیوز کے مطابق وہ حیدرآباد یونیورسٹی/ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ادارے کے قیام کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیراسد عمر نے شرکائے اجلاس کو ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی بنانے کی اندرونی کہانی
ہم نیوز کے مطابق اسد عمر نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل تک ذاتی طور پر اس کی نگرانی کریں گے۔ انہوں ںے ایچ ای سی کو ہائیر ایجوکیشن کے متعدد دیگر منصوبوں پربھی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی تا کہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکے۔