تربت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک


کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بھی تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔

دوسری جانب ایف سی نے ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچا جس سے ھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ایف سی بلوچستان  کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی آر اے سے تھا جو مسافر ٹرینوں کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنارہا تھا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دیگر واقعات میں بھی ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں