کورونا وائرس، لاہور میں چینی باشندوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

کورونا وائرس، بیلجیئم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: اورنج لائن ٹرین پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

موذی مرض کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے پر پاکستانی حکام متحرک ہو گئے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز تر کر دیے گئے۔

اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور ورکرز کو ماسک پہن کر فیلڈ میں آنے کی ہدایت کر دی گئی۔ چینی باشندوں کو کسی بھی شخص سے مصافحہ نہ کرنے اور بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں چین میں کورونا وائرس سے 106 افراد ہلاک

جنرل منیجر (جی ایم) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد عزیر شاہ کے مطابق منصوبے پر کام کسی بھی دن نہیں رکا۔ چینی باشندوں کو صرف 3 دن کیمپوں تک محدود کیا گیا تھا اور اس دوران ان کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت نے اسکریننگ کا عمل انہی کے کیمپس میں مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز موجود نہیں ہیں، ابرارالحق کا دعویٰ

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کورونا وائرس سے متاثر 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں