پنجاب: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سامنے آنے کے بعد ن لیگ متحرک

Punjab Govt

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی سرگوشیوں کے ساتھ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن متحرک ہو گئی ہے۔

پاکستان راہ حق پارٹی سے تعلق رکھنے والے معاویہ اعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نہ صرف ان سے بلکہ آزاد امیدواروں سے مسلم لیگ ن نے رابطہ کیا اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی پر حمایت کا اصرار کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت گرانے کیلئے ن لیگ اور ق لیگ میں رابطوں کا انکشاف

اس بات کی تصدیق مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ بھی ایک انٹرویو کے دوران کرچکے ہیں۔

صوبائی ایوان میں چار آزاد امیدوار جگنو محسن، احمد علی اولکھ، قاسم عباس خان اور چوہدری بلال اصغر ہیں.

پی ٹی آئی کے 180 اراکین اسمبلی ہیں، ق لیگ کے دس اور راہ حق پارٹی کی ایک نشست ملائیں تو تعداد 191 بنتی ہے۔اتحادی ملا کر تحریک انصاف کو ن لیگ پر 17 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ن لیگ نے کمر کس لی

اپوزیشن کی بات کریں تو مسلم لیگ کے 166 رکن اسمبلی ہیں، پیپلزپارٹی کے سات اور متحدہ اپوزیشن اتحاد کا ایک رکن ملا کر مجموعی تعداد 174 ہو جاتی ہے۔

371 کے ایوان میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی دس سے منتخب چوہدری نثار نے حلف نہیں اٹھایا،، ملتان سے پی پی 217 کی نشست بھی خالی پڑی ہے، یوں اس وقت ممبران کی تعداد 369 ہے۔


متعلقہ خبریں