بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید، ایک زخمی

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں سریاں گاوں کی رہائشی اکیس سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے مستعد جوان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔

دریں اثناء دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان کے مطابق چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے 21 سالہ لائبہ شدید زخمی ہوئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں