اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 19-2020 کی پہلی ششماہی میں 5.5 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال (جولائی تا دسمبر) کے دوران 3.8 ارب ڈالرغیر ملکی قرضہ واپس کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں 1.7 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض میں خالص اضافہ ہوا۔
حکومت نے جولائی تا دسمبر2019 کے دوران یوروبانڈز اور کمرشل قرضہ واپس کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 5.5 ارب ڈالر کا قرض دو طرفہ اور کثیر فریقی مد میں حاصل کیا گیا۔ 2019 کی پہلی ششماہی میں 2018 کی نسبت 31 فیصد زیادہ قرض لیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2019 میں کل 7.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرض واپس کیا گیا۔