اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہریوں پہ عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کو اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
پاکستان میں امن و امان کا برطانیہ نے اعتراف کرلیا: ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں ںے کہا ہے کہ برطانوی فیصلے سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے مطابق دو اہم ترین معاشی مسائل میں روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شامل ہیں۔
بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔
https://t.co/8iQI6wKnwz— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 24, 2020
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری تبدیل کردی گئی ہے۔
UK changes travel advice to ?? #UKPakDosti https://t.co/MjGrmsPON9
cc @sayedzbukhari @SMQureshiPTI @ZakariaNafees @ukinpakistan— Christian Turner (@CTurnerFCO) January 24, 2020
انہوں نے بتایا ہے کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔