وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی پریشر گروپ سے رابطہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریشر گروپ سے رابطہ کرکے رہنماؤں کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کل پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ گروپ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 20 اراکین پر مشتمل پریشر گروپ میں تین ارکان استحقاق کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت گرانے کیلئے ن لیگ اور ق لیگ میں رابطوں کا انکشاف

دوسری جانب پریشر گروپ یا سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ نے کل غیر رسمی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں حلقے کے فنڈز کا اجراء اور ترقیاتی کاموں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب پر دباؤ ڈالنے پر مشاورت ہوگی۔

بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کے اقدماات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرنل(ر) غضنفر کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بااعتماد ہوں۔


متعلقہ خبریں