ماہرہ خان کی انسٹا پوسٹ نے مداحین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

ماہرہ خان کی انسٹا پوسٹ نے مداحین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس نے ان کے مداحوں کو بیک وقت تجسس اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ماہرہ خان جو کہ ان دنوں میکسیکو میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں، سیر و تفریح میں بھی اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولیں اور ان کو باخبر رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں نے اس بار ایسی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس سے ان کے مداح سوچ میں پڑ گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Is this love that I’m feelin’ ?

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ ’جو میں اس وقت محسوس کر رہی ہوں کیا یہ پیار ہی ہے؟‘

ماہرہ کے ان الفاظ نے مداحوں کو سوچ میں ڈال دیا ہے کہ کیا ماہرہ کو اپنا نیا ہمسفر مل گیا ہے یا یہ معاملہ کوئی اور ہے؟

چند روز پہلے بعد ماہرہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ اگر زندگی میں آپ کے ساتھ بہترین لوگ نہیں ہیں تو ایسی زندگی کا کوئی مزہ نہیں۔


متعلقہ خبریں