لاہور: چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ کو سی پیک پر چین سے تحفظات ہیں لیکن چین ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کو وسیع کررہے ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف نے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف نہایت واضح ہے کہ ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کوشش کرسکتے ہیں وہاں ثالثی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران، امریکہ اور سعودی عرب کے دورے بھی اسی مقصد کے لیے کررہے ہیں کہ جنگ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی طرح کی جنگ نہیں چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری توجہ اپنی معیشت کو بہتر بنانے کی طرف مبذول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے کی بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
آئی ایم ایف پاکستان کو کڑی شرائط دے گا، معید یوسف
عالمی صورتحال پر گہری نگاہ رکھنے والے ڈٓاکٹر معید یوسف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تمام مسلمان ممالک سے بات کرسکتا ہے اور انہیں متحد و یکجا کرنے کی بھی کرسکتا ہے۔