اسلام آباد: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے بیانات داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
Statements by Indian COAS to undertake military action across LOC are routine rhetoric for domestic audiences to get out of ongoing internal turmoil.
Pakistan Armed Forces are fully prepared to respond to any act of Indian aggression.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 11, 2020
خیال رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے نے کہا تھا کہ پارلیمینٹ اگر اجازت دے گی تو آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی فوج کارروائی کرے گی۔
نئی دہلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ کی پہلے سے قرار داد موجود ہے کہ پورا کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ ہماری پارلیمان قرارداد پاس کرچکی ہے کہ مکمل جموں اینڈ کشمیر انڈیا کا حصہ ہے۔