کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
ہم نیوز کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 418 روپے ہوگئی ہے
خیال رہے کہ جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 2400 کی بڑی کمی ہوگئی۔