کسٹمز کے گودام سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی غیر ملکی کرنسی غائب

state bank زرمبادلہ

لاہور:  پاکستان کسٹمز کے انارکلی میں واقع گودام سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی غیر ملکی کرنسی غائب ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انچارج گودام انسپکٹر خالد سمیت تین افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق محکمہ کسٹمز کی جانب سے درخواست موصول ہوئی  کہا گیا ہے کہ کسٹمز ہاوس انارکلی میں واقع گودام میں مختلف کارروائیوں میں برآمد  ہانے والی غیر ملکی کرنسی رکھی گئی تھی۔

گودام کی چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ لاکھوں روپے کے ڈالرز، ریال، رنگٹ، پاونڈز سمیت ایک کروڑ چالیس لاکھ مالیت کی دیگر غیرملکی کرنسی غائب ہے۔

ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر انچارج گودام انسپکٹر خالد، سابق سپرنٹینڈنٹ یوسف خان سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام  نے تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر کامران کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی جلد ہی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں