کراچی: پی آئی اے کی ایئر بس سے پرندہ ٹکرا گیا، فلائٹ تاخیر کا شکار

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

کراچی: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ایئربس- 320 سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وجہ سے کراچی سے پشاورجانے والی فلائٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز  پرندہ ٹکرانے کے باعث تاخیر کا شکار

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی ایئربس -320 سے پرندہ اس وقت ٹکرایا تھا جب وہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے بعد جہازکو پہنچنے والے معمولی نقصان کو دور کرنے کے لیے مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی فلائٹ تقریباً شب 12 بجے اڑان بھرے گی۔

پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اس وقت قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 150 مسافر لاؤنج میں جہاز کے اڑان بھرنے کے منتظر ہیں۔ مسافروں کی تکلیف کو پیش نطر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی جانب سے انتظار گاہ میں کھانا فراہم کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا فضائی بیڑہ مضبوط ہوگیا: ایئر بس نے پرواز شروع کردی

ہم نیوز نے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ مسافروں اور جہاز کا تحفظ پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں