ملتان: ظفر اقبال مغل ایڈووکیٹ کا نیب حراست میں انتقال

فوٹو: فائل


ملتان: ڈسٹرکٹ بارکے رکن ظفر اقبال مغل ایڈووکیٹ نیب حراست میں انتقال کرگئے۔ مرحوم پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب میں بھی حصہ لے چکے تھے۔

نیب کی حراست میں ایک اور ہلاکت

لیہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم وکیل کو گزشتہ کئی ماہ قبل جعلی ہاؤسنگ اسکیم کیس میں نیب نے حراست میں لیا تھا۔ نیب نے مرحوم ایڈووکیٹ ظفر مغل سمیت 14 افراد کے خلاف گزشتہ ماہ ہی ریفرنس داخل کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 86 دن تک نیب کی حراست میں رہنے والے ظفر اقبال مرحوم ایڈوکیٹ کو چار دن قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ مرحوم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

مرحوم پر لیہ میں 254 کنال پر نان رجسٹرڈ ویو ہاؤسنگ کالونی بنانے کا الزام تھا۔ انہیں ان کے پارٹنر رضا ملک کے ہمراہ گیارہ اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق نیب نے مرحوم اوردیگر پر ریفرنس گزشتہ ماہ دائر کیا تھا۔ نیب عدالت ملتان میں اس کی پیشی کے لیے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

نیب کے ہاتھوں گرفتار ایک اور ملزم چل بسا

ڈسٹرکٹ بار کے رکن ظفر مغل ایڈووکیٹ مرحوم کے ورثا نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔


متعلقہ خبریں