نوازشریف کو دل کے علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جائے گا، ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لندن : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جہاں ایک ہفتہ میں طے ہو گا کہ ان کا بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں صرف یہی لکھا کہ میاں صاحب کو علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس ابھی تک غیرمتوازن ہیں۔

یاد رہے کہ کارڈیک پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ میں نوازشریف کو دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : لندن: شہباز شریف کی اچانک نواز شریف کی رہائش گاہ آمد، اہم صلاح و مشورہ

کچھ روز پہلے بھی ڈاکٹر عدنان خان نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس دیکھ رہے ہیں جس میں  ان کے قلب کی تشخیص میں شدید بیماری کا اشارہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس غیر مستحکم اور اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔

آج نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی جس کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

جب آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ان پر ہونے والی تنقید کی بات ہوئی تو انہوں نے صرف یہ کہا کہ آپ بھی تنقید کریں۔

 

 


متعلقہ خبریں