’صنعتوں کیلئے گیس فراہمی بحال کر دی گئی‘


لاہور۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں صنعتوں کے لیے تعطل گیس دوبارہ کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے گھریلو شعبے کی کھپت تقریباً 1,263 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر 2018 کے دوران گھریلو شعبے کی اوسط کھپت صرف 831 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ رواں برس دسمبر کے مہینے میں اوسط 300 ایم سی ایم ایف ڈی سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گذشتہ 7 روز کے دوران یہ 500 ایم سی ایم ایف ڈی سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن نے گذشتہ سال کے مقابلے میں اس دسمبر میں گھریلو صارفین کو 3 گنا سے زیادہ ایل این جی فراہم کی ہے۔ انتہائی کم درجہ حرارت کے باوجود سوئی ناردرن نے اپنے نظام کوفعال رکھا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں