بین الاقوامی کمپنیاں بلوچستان کے وسائل دریافت کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، وزیراعظم

پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آبادـ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں بلوچستان کے وسائل دریافت کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے 87  شرکاء پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کی دریافت سے سب سے زیادہ مستفید صوبہ بلوچستان اور صوبے کی عوام ہوں گی۔ بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کا سب سے اہم جزو خود انحصاری اور مالی استحکام ہوتا ہے۔ جو قوم قرضوں کی دلدل میں دھنس جاتی ہے اس کے لیے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مالی طور پرمشکلات کا شکار قومیں اپنے انسانی وسائل کے فروغ پر توجہ نہیں دے سکتیں۔ جو بھی اقوام ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھی ہیں انہوں نے اپنے انسانی وسائل کے فروغ پر توجہ دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ بہترین انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ ملک میں مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شمالی علاقہ جات سوئٹرزلینڈ سے نہ صرف رقبے کے لحاظ سے دوگنا ہئ بلکہ خوبصورتی کے لحاظ سے بھی قابل ستائش ہے۔ شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ ملک میں مذہبی ٹورازم، ثقاقتی و دیگر سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کو امید دیتا ہے۔ خوف میں مبتلا کرکے ووٹ حاصل کرنے والے لیڈر نہیں کہلاتے ہیں۔ قوم اور معاشرے کو تقسیم کرنے والے خوف کی فضا پیدا کرکے محض عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں