ہم نیٹ ورک نے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نیٹ ورک نے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ہم نیٹ ورک کی چیئر پرسن سلطانہ صدیقی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر درید قریشی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم نیٹ ورک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹ ورک نے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں گراں قدر کام کیا ہے جبکہ ہم نیٹ ورک پر پاکستانی ڈراموں نے دنیا بھر میں نام پیدا کیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کی چیئر پرسن سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم نیوز کی خبروں میں غیر جانبداری اسے دوسرے چینلز سے ممتاز بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند رکھنا ہمارا نصب العین ہے۔


متعلقہ خبریں