سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے بحال


اسلام آباد: سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان جاری سرد مہری کم ہونے لگی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں صوبے کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعلی سندھ صوبائی حکومت کی کارگردگی سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے، پیپلز پارٹی

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو این ایف سی ایوارڈ اور پانی و گیس پر سندھ کا حصہ کم دینے پر تحفظات سے آگاہ کرینگے۔ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹ پر بھی بات کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں